حیدرآباد۔11نومبر(اعتماد نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سچن تنڈولکر جاریہ
ماہ کے 16کو آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے کنڈریگا کا دورہ کرینگے۔ راجیہ
سبھا کے رکن ہونے کی حیثیت سے وہ اس موضع کی ترقی کا ذمہ لئے ہیں۔ چنانچہ
اس علاقہ میں وہ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ کئی ترقیاتی کاموں
کا بھی جائزہ لینگے۔